Tuesday, September 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

وزیراعظم عمران خان سے روسی صدر پیوٹن کا ٹیلیفونک رابطہ، افغان صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان سے روسی صدر پیوٹن کا ٹیلیفونک رابطہ، افغان صورتحال پر تبادلہ خیال
September 14, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ افغان صورتحال، دو طرفہ تعلقات اور ایس سی او پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم کہتے ہیں عالمی برادری کو افغانستان کے حوالے سے رابطوں میں رہنا چاہئے، مشکل حالات میں افغان عوام کو اکیلا نہیں چھوڑنا چاہئے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے روس کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

We will never bother you as we have advance notification system for the latest news and updates. You will see a button at bottom of page to disable anytime.