Saturday, September 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

الیکشن کمیشن کا وفاقی وزراء کے الزامات کا سخت نوٹس، ثبوت مانگنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا وفاقی وزراء کے الزامات کا سخت نوٹس، ثبوت مانگنے کا فیصلہ
September 14, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے وفاقی وزراء کے الزامات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ثبوت مانگنے کا فیصلہ کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا کے الزامات کا سخت نوٹس لیا گیا۔ ایوان صدر اور قائمہ کمیٹی اجلاس میں پیش آنے والے واقعات پر بریفنگ دی گئی۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی وزراء کے الزامات پر برہمی کا اظہار کیا، الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی اور فواد چودھری کے الزامات پر ثبوت مانگنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزراء سے الزامات پر نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس کا پیمرا سے جواب طلب کر لیا۔

We will never bother you as we have advance notification system for the latest news and updates. You will see a button at bottom of page to disable anytime.