Saturday, April 20, 2024

لاہور میں سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کے حوالے سے ن لیگی رہنماؤں نے سر جوڑ لیے

لاہور میں سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کے حوالے سے ن لیگی رہنماؤں نے سر جوڑ لیے
September 14, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور میں سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کے حوالے سے ن لیگی رہنماؤں نے سر جوڑ لیے۔ قائد ن لیگ کی ہدایت پر حمزہ شہباز کارکنوں کو متحرک کرنے کے مشن پر سرگرم ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے لاہور تنظیم کو کارنر میٹنگز اور ناشتوں کے اہتمام کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ حمزہ شہباز کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے مختلف حلقوں کا دورہ بھی کرینگے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے صوبائی اراکین اسمبلی حمزہ شہباز کے اعزاز میں ناشتوں کا اہتمام بھی کریں گے۔

حمزہ شہباز اراکین اسمبلی، کارکنوں کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی کی تنظیم نو کرینگے۔