Saturday, September 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

ملک میں کورونا کے وار لگاتار ، مزید 78 افراد انتقال کر گئے

ملک میں کورونا کے وار لگاتار ، مزید 78 افراد انتقال کر گئے
September 14, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا وائرس کے وار لگاتار جاری ہیں۔ کورونا سے مزید 78 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ایک دن میں کورونا سے ملک بھر میں 78 افراد جاں بحق ہوئے ۔ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 865 ہو گئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 580 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 12 لاکھ 10 ہزار 82 ہو گئی۔ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 44 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 46 ہزار  45 ، پنجاب میں کورونا سے 4 لاکھ 15 ہزار 654، خیبرپختنوخواہ میں 1 لاکھ 69 ہزار 40  اور بلوچستان 32 ہزار618  ہو چکی ہے۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 3 ہزار 125، گلگت بلتستان میں 10 ہزار168 اور آزاد جموں و کشمیر میں 33 ہزار 432 کورونا کیسز  ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 47 ہزار 419 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں 5 ہزار 304 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ ملک بھر میں کورونا سے اب تک 10 لاکھ 97 ہزار 416 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

We will never bother you as we have advance notification system for the latest news and updates. You will see a button at bottom of page to disable anytime.