Thursday, March 28, 2024

بھارت مسلمانوں، امن کا سب سے بڑا دشمن اور دہشتگردوں کا سہولت کار ہے، چودھری سرور

بھارت مسلمانوں، امن کا سب سے بڑا دشمن اور دہشتگردوں کا سہولت کار ہے، چودھری سرور
September 13, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے بھارت مسلمانوں اور امن کا سب سے بڑا دشمن اور دہشت گردوں کا سہولت کار قرار دیدیا۔

گورنر پنجاب نے بھارت کو ایکسپوز کرنیوالے برطانوی رکن پار لیمنٹ کی ویڈیو شیئر کردی۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان آج بھی امن کیساتھ مگر بھارت امن دشمنوں اور دہشت گردوں کیساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ افغانستان میں امن بھارت سے برداشت نہیں ہورہا وہ سازشیں کر رہا ہے، پاکستان آج پوری  دنیا میں کشمیر یوں پر مظالم کو بے نقاب کر رہا ہے۔ بھارت مسلمانوں کیخلاف جرائم اور اسلامو فوبیا کو فروغ دے رہا ہے۔