Tuesday, April 16, 2024

تحریک انصاف واحد قومی جماعت اور عمران خان واحد قومی رہنما، اسدعمر

تحریک انصاف واحد قومی جماعت اور عمران خان واحد قومی رہنما، اسدعمر
September 13, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ ایک بار پھر ثابت ہوگیا تحریک انصاف ملک کی واحد قومی جماعت اور عمران خان واحد قومی رہنما ہیں۔

اسدعمر نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ تحریک انصاف کو ہر صوبے میں پہلی یا دوسری پوزیشن ملی۔ پیپلز پارٹی پنجاب اور بلوچستان میں ایک بھی سیٹ نہیں جیت سکی۔