Tuesday, March 19, 2024

ملک میں کورونا مزید 67 جانیں نگل گیا، 2 ہزار 988 نئے کیسز

ملک میں کورونا مزید 67 جانیں نگل گیا، 2 ہزار 988 نئے کیسز
September 13, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا کا دباؤ برقرار ہے، کورونا مزید 67 جانیں نگل گیا۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے2 ہزار 988 نئے کیسز سامنے آئے۔ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 62 فیصد ہو گئی جبکہ تشویشناک حالت میں داخل مریضوں کی تعداد 5 ہزار 66 ہوگئی۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ایک دن میں کورونا سے ملک بھر میں 67 افراد جاں بحق ہوئے۔ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 787 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2  ہزار 988 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 12  لاکھ 7 ہزار 508 ہوگئی۔ ملک بھرمیں 5 ہزار 66 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 45 ہزار 369، پنجاب میں کورونا سے 4 لاکھ 14 ہزار 390، خیبرپختنوخوا میں ایک لاکھ 68 ہزار 748 اور بلوچستان 32 ہزار591  ہوچکی ہے۔ اسلام آباد میں ایک لاکھ 2  ہزار 863، گلگت بلتستان میں 10 ہزار168 اور آزاد جموں و کشمیر میں 33 ہزار 379 کورونا کیسز ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 53 ہزار 158 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 62 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ تشویشناک حالت میں داخل مریضوں کی تعداد 5 ہزار 66 ہوچکی ہے۔