Thursday, April 25, 2024

پاکستان کا 80 فیصد ریونیو اور ایکسپورٹ میں بندرگاہ کا کردار ہے ، علی زیدی

پاکستان کا 80 فیصد ریونیو اور ایکسپورٹ میں بندرگاہ کا کردار ہے ، علی زیدی
September 12, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی کا کہنا ہے پاکستان کا 80 فیصد ریونیو اور ایکسپورٹ میں بندرگاہ کا کردار ہے۔

علی زیدی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کے پی ٹی زمینوں پر قبضوں  کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا۔ کہتے ہیں کے پی ٹی کی زمین کو کوڑیوں کے دام میں لیز نہیں ہونے دیں گے۔ کے پی ٹی پر نو سو سے زائد  مقدمات ہیں۔ 2010سے مالی آڈٹ نہیں ہوا۔ پورٹ قاسم میں بھی یہی صورتحال ہے۔

علی زیدی نے پی این ایس سی کو کے پی ٹی اور پورٹ قاسم سے بہتر قرار دیا۔ بولے پورٹ قاسم تا کے پی ٹی نئی بس سروس شروع کریں گے۔ کے یو ، این ای ڈی، ڈاؤ اور ایس ایم سی یونیورسٹی کو ہائیبرڈ بسوں کاتحفہ دیں گے۔

وفاقی وزیر نے ہیوی ٹریفک کی آمدورفت کیلئے پل بنانے کا بھی اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا پل بنانے سے شہر میں ہیوی ٹریفک کا خاتمہ ہو جائے گا۔ پورٹ قاسم پر 5 نئی برتیں اور 3 ٹرمینل  بھی بنائیں گے۔ اب کے پی ٹی ، پورٹ قاسم اور پی این ایس سی اب حکومت  سے پیسہ نہیں لے گی۔

علی زیدی نے کہا کہ پورٹ قاسم کو بین الاقوامی اسٹینڈرڈ پر بنائیں گے۔ تین نئے جہاز بھی خریدے جائیں گے۔