Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹینس پلیئر ایما رڈوکانو گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والی پہلی کوالیفائر کھلاڑی بن گئیں

ٹینس پلیئر ایما رڈوکانو گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والی پہلی کوالیفائر کھلاڑی بن گئیں
September 12, 2021 --- ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) برطانیہ کی 18 سالہ ٹینس پلیئر ایما رڈوکانو نے نئی تاریخ رقم کر دی۔ ایما رڈوکانو گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والی پہلی کوالیفائر کھلاڑی بن گئیں۔

یوایس اوپن  کے خواتین کے فائنل میں  پپلی بار دو ٹین ایجرز  مد مقابل  ہوئیں۔ برطانیہ کی 18 سالہ ایما رڈوکانو کا مقابلہ کینیڈا کی 19 سالہ لیلیٰ فرنینڈ سے  ہوا۔ برطانوی  کھلاڑی نے  شاندا آغاز کرتے ہوئے  پہلا سیٹ چھ، چار  سے جیت کر میچ میں برتری حاصل کر لی۔

دوسرے سیٹ میں کینیڈا کی لیلیٰ فرنینڈز نے  میچ میں واپسی کی بھر پور کوشش کی لیکن  نے ایما رڈوکانو نے  چھ، تین  سے کامیابی سمیٹ کر   پہلی بار یو ایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

برطانوی نوجوان  ٹینس پلیئر ایما رڈوکانو 44 سال  بعد گرینڈ سلام جیتنے والی پہلی  برطانوی خاتون ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔