Friday, March 29, 2024

کراچی ، کلفٹن کنٹونمنٹ وارڈ نمبر 4 خواتین کے پولنگ اسٹیشن سے 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

کراچی ، کلفٹن کنٹونمنٹ وارڈ نمبر 4 خواتین کے پولنگ اسٹیشن سے 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا
September 12, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں کلفٹن کنٹونمنٹ وارڈ نمبر 4 خواتین کے پولنگ اسٹیشن سے 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق  دونوں افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کے پاس تصدیقی دستاویز موجود نہیں تھیں۔

دوسری جانب کورنگی کریک میں  بنائے گئے پولنگ اسٹیشن میں قواعد کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی امیدوار نے احتجاج کیا۔ زوہیب حامد نے الزام لگایا کہ پابندی کے باوجود پارٹی ووٹر کارڈز لائے جا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رکن اسمبلی راجہ اظہر نے معاملے پر الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔ ان کا کہنا تھا ڈی آر او پولنگ اسٹیشن میں قواعد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی کروا رہے ہیں۔ ہمیں الیکشن کمیشن کی شفافیت پر شبہ ہے۔