Saturday, April 20, 2024

حکومت ای وی ایم کے ذریعے الیکشن چوری کرنا چاہتی ہے ، خواجہ سعد رفیق

حکومت ای وی ایم کے ذریعے الیکشن چوری کرنا چاہتی ہے ، خواجہ سعد رفیق
September 11, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) رہنما ن لیگ خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے حکومت ای وی ایم کے ذریعے الیکشن چوری کرنا چاہتی ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا ووٹنگ مشین سے وہی کام لیا جائے گا جو آر ٹی ایس بٹھا کر لیا گیا۔ جادوگر کی جان اب الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں ہے ۔ تاریخ میں پہلی پار الیکشن کمیشن کھڑا ہو گیا ہے ۔ اگر انہوں نے جوائنٹ سیشن میں بل پاس کروا بھی لیا تو اسے مانے گا کون ۔ زبردستی قانون سازی سے ہونے والے الیکشن کو کوئی نہیں مانے گا۔ ملک کو آتش فشاں پر مت کھڑا کریں ۔ ای وی ایم بنیاد پر معاشرے کا کوئی حصہ نہیں مانے گا ۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا یہ الیکشن کمیشن کو آگ لگانے کی بات کرتے ہیں۔ ان کی قومی اسمبلی کی اکثریت جعلی ہے ۔ ہر بار ایسا نہیں ہو گا کہ احتجاج کے ساتھ حلف اٹھا لیں۔ اس بار دھاندلی تسلیم نہیں کرینگے ۔

رہنما ن لیگ خواجہ سعد رفیق نے کہا کل ملک بھر کے کنٹونمنٹ میں جماعتی بنیادوں پر الیکشن ہو رہے ہیں۔ امید ہے ظلم کا بلا ٹوٹے گا ۔ انتخابات میں شناختی کارڈ خریدنے کا مکروہ دھندا کیا گیا۔ ہیلتھ کارڈ اور بے نظیر انکم پروگرام کو استعمال کیا گیا ۔ پی ٹی آئی نے مہنگی ترین مہم چلائی ، یہ پیسہ کہاں سے آیا ۔ لاہور پولیس کے سربراہ منتخب لوگوں سے چھپتے رہے۔ والٹن روڈ کھنڈر بن چکی ہے ۔ اپنے ووٹ پر پہرہ دینگے ، اپنی حد تک سیکورٹی لیئر بنائی ہے۔