Thursday, April 25, 2024

پنجاب کے مختلف شہروں میں دوسرے روز بھی بارش، حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا

پنجاب کے مختلف شہروں میں دوسرے روز بھی بارش، حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا
September 11, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں دوسرے روز بھی بارش ہوئی، موسم کے تیور بدل گئے، حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ 

شہر بھر میں وقفے وقفے سے بارش، حبس کا زور تو ٹوٹا مگر سڑکیں اور گلیاں ڈوب گئیں اور شہروینس کا منظرپیش کرنے لگا۔

چائنہ اسکیم، شالیمار، جوہر ٹاؤن، کینال روڈ، کینال ویو، ٹاؤن شپ، امیر چوک، ڈیفنس روڈ، مزنگ، لٹن روڈ، رائیونڈ اور دیگرعلاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

چائنہ اسکیم میں رات گئے سے مسلسل بارش سے سڑکوں اورگلیوں میں گھٹنوں تک پانی کھڑا ہوگیا۔

مزنگ اورلٹن روڈ کے علاقے میں بھی سڑکیں زیرآب آگئیں، سڑکیں ڈوبنے سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا اسپیل اتوار تک جاری رہے گا۔

ادھر دوسری جانب صفدر آباد اور سانگلہ ہل میں بادل خوب برسے۔