Tuesday, March 19, 2024

کورونا کے پھیلاؤ کے باعث پنجاب کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک بند

کورونا کے پھیلاؤ کے باعث پنجاب کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک بند
September 10, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) کورونا کے پھیلاؤ کے باعث پنجاب کے تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کر دی گئی۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کہتے ہیں کہ پنجاب کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک بند رہیں گے۔

دوسری طرف خیبر پختونخوا میں بھی تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے چوبیس اضلاع میں پابندیوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس پندرہ ستمبر کو پھر طلب کر لیا گیا ہے۔