Thursday, April 25, 2024

کسی جرم کا مقدمہ درج نہ ہونا بھی ایک جرم ہے ، راؤ سردار

کسی جرم کا مقدمہ درج نہ ہونا بھی ایک جرم ہے ، راؤ سردار
September 8, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) نئے آئی جی پنجاب راؤ سردار کا کہنا ہے کسی جرم کا مقدمہ درج نہ ہونا بھی ایک جرم ہے۔

نئے آئی جی پنجاب  راؤ سردار علی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ سنٹرل پولیس آفس میں پولیس کے چاک وچوبند دستے نے آئی جی پنجاب کو سلامی دی۔

میڈیا سے بات چیت میں آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں سب سے بڑا مسئلہ رویہ ہے۔ کام چور اور کرپشن کرنے والوں کو کوئی معافی نہیں ملے گی ۔ بڑھتے جرائم کی روک تھام کے لیے جدید تحقیقاتی طریقہ کار اپنائیں گے۔ خواتین زیادتی کیس میں ملوث ملزموں کو فوری سزا دلائی جائےگی۔ کمیونٹی کی مدد سے خرابیاں دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت کی ترجیح ہے کہ قبضہ مافیا نہ ہو۔ کام کرنے والے میرے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اور کام چورو کو گھر بھجوائیں گے۔

پنجاب کے نئے آئی جی پولیس کے عہدے پر فائز ہونے والے راؤ سردار علی خان 21 فروری 65ء کو لودھراں میں پیدا ہوئے۔ وہ ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹیز  سرگودھا اور بہاولپور میں آر پی او رہنے کے علاوہ بطور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔