Saturday, September 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

فٹبال ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ ، کروشیا، نیدرلینڈز اور ناروے نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

فٹبال ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ ، کروشیا، نیدرلینڈز اور ناروے نے اپنے اپنے میچز جیت لیے
September 8, 2021 --- ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) فٹبال ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ میں بیلجیئم، فرانس، کروشیا، نیدرلینڈز اور ناروے نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

گروپ ای کے ایک میچ میں بیلجیئم نے چیک ری پبلک کو تین صفر سے شکست دی۔ گروپ ڈی کے میچ میں فرانس نے فن لینڈ کو صفر کے مقابلے دوگول سے ہرایا۔

گروپ ایچ کے ایک میچ میں کروشیا اور سلوانیا مدمقابل آئے۔ کروشیا نے صفر کے مقابلے تین گول سے کامیابی سمیٹی۔ گروپ جی کے ایک میچ میں ترکی کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں بدترین شکست اٹھانا پڑی۔

نیدرلینڈز نے 6 گول کیے جبکہ ترکی کی ٹیم صرف ایک گول کر سکی۔ گروپ جی ہی کے ایک اور میچ میں ناروے نے جبرالٹر کو پانچ ایک سے شکست دی۔

We will never bother you as we have advance notification system for the latest news and updates. You will see a button at bottom of page to disable anytime.