Saturday, September 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

70 فیصد عوام حکومت کی مدت پوری کرنے کے حق میں ہیں ، گیلپ پاکستان کا سروے

70 فیصد عوام حکومت کی مدت پوری کرنے کے حق میں ہیں ، گیلپ پاکستان کا سروے
September 8, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) گیلپ پاکستان نے پی ٹی آئی حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر سروے جاری کر دیا جس کے مطابق 70 فیصد عوام حکومت کی مدت پوری کرنے کے حق میں ہیں۔

تحریک انصاف کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت روز بروز بڑھنے لگی۔ پاکستانیوں کی اکثریت نے کپتان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کر دیا۔ ‘‘گیلپ پاکستان” کی طرف سے کئے گئے سروے کے مطابق 48 فیصد سے زائد شہریوں نے حکومت کی تین سالہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے اچھا قرار دیا۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں وزیراعظم عمران خان زیادہ مقبول ہیں جہاں بالترتیب 74 اور 62 فیصد عوام وزیراعظم کی کارکردگی سے خوش ہیں۔

سروے رپورٹ کے مطابق خارجہ امور کے محاذ پر 58 فیصد شہریوں کا خیال ہے کہ حکومت نے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات کے حوالہ سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ 48 فیصد پاکستانی کرپشن کے خلاف حکومتی اقدامات کو سراہتے ہیں البتہ 40 فیصد کے خیال میں یہ اقدامات کافی نہیں ہیں۔ 10 میں سے 7 یعنی 70 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔  

سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عوام کی اکثریت صوبائی حکومتوں کی کارکردگی سے بھی مطمئن ہے اور اسے بہتر سمجھتی ہے۔ بلوچستان حکومت کی کارکردگی کو 76 فیصد عوام سراہتے ہیں۔ سندھ اس فہرست میں سب سے نیچے ہے اور 50 فیصد عوام کا خیال ہے کہ ان کی صوبائی حکومت کی کارکردگی بہتر نہیں۔

سروے میں کہا گیا ہے کہ 45 فیصد عوام کی رائے میں حکومت کی اقتصادی کارکردگی اچھی ہے جبکہ 26 فیصد حکومتی کارکردگی کو بہتر نہیں سمجھتی۔ کورونا کی حوالہ سے حکومت کی کارکردگی سے پاکستانیوں کی بھاری اکثریت 69 فیصد خوش ہے، صرف 21 فیصد حکومتی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔

واضح رہے حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر اس کی کارکردگی سے متعلق عوام کی رائے جاننے کیلئے گیلپ پاکستان نے اگست 2021ء میں چاروں صوبوں میں سروے کیا۔

We will never bother you as we have advance notification system for the latest news and updates. You will see a button at bottom of page to disable anytime.