Friday, September 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

ملک میں کورونا کے وار ، مہلک وائرس مزید 98 زندگیاں نگل گیا

ملک میں کورونا کے وار ، مہلک وائرس مزید 98 زندگیاں نگل گیا
September 7, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ مہلک وائرس مزید 98 زندگیاں نگل گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 330 تک جا پہنچی ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3 ہزار 316 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 11 لاکھ 86 ہزار 334 ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 39 ہزار 119، پنجاب میں کورونا سے 4 لاکھ 5 ہزار 5، خیبرپختنوخواہ میں 1 لاکھ 65 ہزار 512 اور بلوچستان 32 ہزار 411 ہو چکی ہے۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 1 ہزار 249 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 65 اور آزاد جموں و کشمیر میں 32 ہزار 873 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 52 ہزار 314 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 عشاریہ 33 ہے۔

We will never bother you as we have advance notification system for the latest news and updates. You will see a button at bottom of page to disable anytime.