Thursday, April 25, 2024

گوادر اور کوئٹہ میں خودکش حملوں کے بمبار افغانستان سے آئے، شناخت کرلی، شیخ رشید

گوادر اور کوئٹہ میں خودکش حملوں کے بمبار افغانستان سے آئے، شناخت کرلی، شیخ رشید
September 6, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا، گوادر اور کوئٹہ میں خودکش حملوں کے بمبار افغانستان سے آئے، شناخت کرلی گئی ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید میڈیا سے گفتگو میں بولے، طالبان نے یقین دہائی کرائی ہے افغان سرزمین پاکستان مخالف استعمال نہیں ہوگی۔ افغانستان میں حکومت  بننے کے بعد تفصیلی پریس کانفرنس کرونگا۔ وزیرداخلہ نے چمن اور طورخم بارڈر بارہ ستمبر سے کھولنے کا بھی اعلان کردیا۔

اُنہوں نے کہا کہ، پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردوں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ طالبان سی پیک میں شمولیت کی سوچ رکھتے ہیں تو اچھی بات ہے۔ انڈیا کے پیٹ میں درد ہے، جنرل فیض ان کے میڈیا پر چھایا ہوا تھا، ایسے لگ رہا تھا جنرل فیض کابل نہیں دہلی گیا ہوا تھا۔

شیخ رشید نے کہا، افغانستان کے حالات حقیقت ہیں، بھارت پاکستان کی فوج سے نہیں لڑ سکتا، بھارت پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا، اپوزیشن ٹائیں ٹائیں فش ہے، سیاست کا مرکز افغانستان ہے۔ اپوزیشن کی سیاست لاہور لاہور ہے۔ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، جمہوریت کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔