Friday, April 19, 2024

کراچی، آئی آئی چندرریگرروڈ پر چوری کے 6 سہولت کار گرفتار

کراچی، آئی آئی چندرریگرروڈ پر چوری کے 6 سہولت کار گرفتار
September 6, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں آئی آئی چندرریگرروڈ پر رواں برس کی سب سے بڑی چوری میں سہولت کاری کرنے والے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان سے چوری کی رقم میں سے دو کروڑ 54 لاکھ روپے برآمد کرلئے گئے۔

ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دو سہولت کار ملزم نعمت علی اور اسد علی کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان سے پیسوں کی منتقلی میں استعمال ہونے والی ہائی روف برآمد کی گئی۔ ملزمان کی نشاندہی پر مزید چار ملزمان مجیدگل، سیف اللہ سید نور اور سلمان شاہ کو گرفتار کیا گیا۔

چاروں ملزمان سے چوری شدہ رقم میں سے دو کروڑ چوون لاکھ بیس ہزار روپے برآمد کرلئے۔ چوری شدہ رقم سے خریدا گیا دولاکھ دس ہزار روپے مالیت کا سونا بھی برآمد کرلیا گیا، مرکزی ملزم کی تلاش جاری ہے۔

نارتھ کراچی سیکٹر نو میں مسلح موٹرسائیکل سوارملزمان ن کارسوار شہریوں کو لوٹ لیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دوموٹرسائیکلوں پر سوار چار ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے۔

پستول نکالے او کار سواروں پر تان لئے، ملزمان نے گاڑی کی اچھی طرح تلاشی لی۔ گاڑی کے دونوں طرف کے دروازے کھولے۔ موبائل فون، پرس چھینا اور دیگر قیمتی سامان بھی چھین لیا۔ ملزمان بلا خوف وخطر واردات کرکے باآسانی فرار ہوگئے۔

دوسری جانب گلستان جوہر بلاک پندرہ میں ایف بی آر دفتر کےقریب مسلح ملزمان نےشہری سےموٹرسائیکل چھین لی۔ ملزمان نے مزاحمت کرنے پر آصف کو گولی مار کر زخمی کردیا۔