Friday, April 26, 2024

نورمقدم قتل کیس میں اہم پیشرفت، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چالان پیش

نورمقدم قتل کیس میں اہم پیشرفت، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چالان پیش
September 6, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نورمقدم قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چالان پیش کردیا گیا۔ پیشی سے قبل ملزمہ عصمت آدم جی میڈیا نمائندگان پر برس پڑیں۔ ویڈیو بنانے پرصحافی کا موبائل چھین لیا۔

نور مقدم قتل کیس میں بڑی پیشرفت، پولیس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چالان پیش کردیا۔ مرکزی ملزم ظاہر جعفر، والدین اور دیگر ملزمان کی عدالت میں حاضری لگائی گئی۔ چالان پیش کرنے پر جوڈیشل میجسٹریٹ شعیب اختر نے کیس کی سماعت کے لئے 8 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی۔

پیشی سے قبل ملزمہ عصمت آدم جی میڈیا نمائندگان پربرس پڑی اور کہا آپ کیوں وڈیو بنا رہے ہیں، ان کے سامنے ویڈیو ڈیلیٹ کریں۔ ملزمہ نے نجی چینل کے کیمرہ مین کا موبائل بھی چھین لیا۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے نور مقدم کیس میں ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے تک پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

ملزم ذاکر جعفر نے خواجہ حارث ایڈوکیٹ کو اپنا وکیل کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل عدالت سے استدعا کی کی سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ضمانت پر رہا کیا جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ذاکر مدعی شوکت مقدم کو نوٹس جاری کردیا۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی ۔ملزم ذاکر جعفر اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہے۔