Thursday, April 25, 2024

65 کی جنگ میں پاک فوج اور قوم دشمن کے سامنے مضبوط چٹان کی طرح ڈٹ گئی، صدر، وزیراعظم

65 کی جنگ میں پاک فوج اور قوم دشمن کے سامنے مضبوط چٹان کی طرح ڈٹ گئی، صدر، وزیراعظم
September 6, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے یوم دفاع پر پیغام میں کہا، 65 کی جنگ میں پاک فوج اور قوم دشمن کے سامنے مضبوط چٹان کی طرح ڈٹ گئی۔

صدرمملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا، 65 کی جنگ میں افواج پاکستان نے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی۔

وزیراعظم عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا، زندہ قومیں آزمائشوں سے گزر کر اور بھی زیادہ مضبوط ہوتی ہیں، شہداء اور انکی فیملیز کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

اُنہوں نے کہا، 6 ستمبر کو بھارت نے غیراعلانیہ جنگ مسلط کی تو قوم وطن کے محافظوں کی حمایت میں اٹھ کھڑی ہوئی۔ بہت سے لوگ نہتے پیدل ہی سرحدوں کی جانب چل پڑے۔

اُن کا کہنا تھا کہ، بھارت مقبوضہ وادی میں مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔ امن کا واحد راستہ مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہے۔ ہندوستان کو کشمیریوں کو ان کا حق رائے دہی دینا پڑے گا۔