Thursday, March 28, 2024

یوم دفاع و شہدا پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب

یوم دفاع و شہدا پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب
September 6, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) یوم دفاع و شہدا پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی۔ پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لیے۔ چار خواتین کیڈٹس بھی شامل ہیں۔

ملک بھرکی طرح کراچی میں بھی یوم دفاع پاکستان بھرپور جوش وجذبےسے منایا جارہا ہے، مزارقائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد کی گئی۔ پاکستان ایئرفورس کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھا لئے۔ تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے مزارِقائد پر حاضری دی۔

کراچی میں بھی وطن کے دفاع کا دن بھرپور جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے۔ پاک فضائیہ کی جانب سے مزارِقائد پر گارڈ کی تبدیلی کی پُروقار تقریب سجائی گئی۔

پاکستان ایئرفورس کے کیڈٹس نے مزارِقائد پر گارڈز کے فرائض سنبھا لے۔ پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغر خان کے کُل چولیس کیڈٹس دستے میں موجود ہیں جن مین چار خواتین اور چالیس جوان شامل ہیں۔

ائیر وائس مارشل محمد قیصرجنجوعہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے بابائے قوم کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے بھی مزارِقائد پر حاضری دی۔ پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

انیس سوپینسٹھ کی جنگ میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والے مسلح افواج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور وطن کے دفاع کے لئے ہر قربانی دینے کا عزم بھی کیا گیا۔