Friday, April 26, 2024

کوئٹہ مستونگ روڈ پر چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکا ، مقدمہ سی ٹی ڈی حکام کی مدعیت میں درج

کوئٹہ مستونگ روڈ پر چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکا ، مقدمہ سی ٹی ڈی حکام کی مدعیت میں درج
September 5, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ مستونگ روڈ پر چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکا ہوا جس میں چار سکیورٹی اہلکار شہید اور انیس افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی حکام کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ، قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ کوئٹہ میں شہدا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

گورنر بلوچستان ظہور آغا، وزیر داخلہ ضیا لانگو، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور آئی جی ایف سی نارتھ نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔

وزیراعظم نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کیا۔ عمران خان نے کہا فورسز غیر ملکی اسپانسرڈ دہشت گردی سے محفوظ بنا رہی ہیں۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، بلاول بھٹو، سراج الحق نے بھی اظہار مذمت کیا۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے بھی خودکش حملے پر افسوس کا اظہار کیا۔