Friday, April 19, 2024

علی گیلانی کے جسد خاکی سے ڈرنے والا بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا مقابلہ نہیں کر سکتا، فیاض چوہان

علی گیلانی کے جسد خاکی سے ڈرنے والا بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا مقابلہ نہیں کر سکتا، فیاض چوہان
September 5, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ سید علی گیلانی کے جسد خاکی سے ڈرنے والی انڈین اسٹیبلشمنٹ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

فیاض چوہان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، علی گیلانی کے جسد خاکی کو چھیننا، زبردستی دفنانا اور ان کے اہل خانہ پر ایف آئی آر کٹوانا قابل مذمت ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ، سید علی گیلانی سچے پاکستانی تھے، مقبوضہ کشمیر کا ہر مسلمان سچا پاکستانی ہے۔