Thursday, April 18, 2024

امر یکا میں سمندری طوفان تباہی کے نشانات چھوڑ گیا، 55 ہلاکتیں اور ہزاروں افراد بے گھر

امر یکا میں سمندری طوفان تباہی کے نشانات چھوڑ گیا، 55 ہلاکتیں اور ہزاروں افراد بے گھر
September 5, 2021 ویب ڈیسک

لوزیانا (92 نیوز) امر یکا میں سمندری طوفان اپنے پیچھے تباہی کے نشانات چھوڑ گیا۔ 55 افراد ہلاک، ہزاروں افراد بے گھر ، 10لاکھ سے زیادہ افراد بجلی سے محروم ہیں۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے متاثرہ ریاست لوزیانا کا دورہ کیا ہے۔

امریکا کی مختلف ریاستوں میں سمندری طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ طوفان کی شدت میں کمی ہوگئی ہے تاہم کئی ریاستوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

نیو یارک میں 15، نیو جرسی میں 23، پنسلوینیا میں 8 ہلاکتیں ریکارڈ ہوچکی ہیں۔ لوزیانا میں 5، کنیکٹی کٹ اور میری لینڈ میں دو، دو افراد ہلاک ہوئے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے طوفان سے متاثرہ ریاست لوزیانا کا دورہ کیا، انہیں طوفان سے ہونے والے نقصانات اور اموات پربریفنگ دی گئی۔ جوبائیڈن لوزیانا کے گورنر جان بیل ایڈورڈز اور دیگر مقامی حکام سے ملے۔ صدر بائیڈن نے کہا طوفان سے متاثرہ تما م افراد کی بحالی اولین ترجیح ہے۔

طوفان کے باعث متاثرہ ریاستوں میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگ بجلی سے محروم ہیں جبکہ 6 لاکھ لوگ پانی میں گھرے ہوئے ہیں گرمی او رحبس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تقریبا 8 ہزار ورکرز متاثرین کی بحالی کے لئے کام کررہے ہیں، بجلی کی بحالی کے لئے کام شروع کردیا گیا ہے۔