Thursday, April 25, 2024

مظفرگڑھ، خاتون پولیس افسر کو مبینہ اغواء کے بعد زیادتی کی کوشش

مظفرگڑھ، خاتون پولیس افسر کو مبینہ اغواء کے بعد زیادتی کی کوشش
September 5, 2021 ویب ڈیسک

مظفر گڑھ (92 نیوز) مظفر گڑھ میں خاتون سب انسپکٹر کو اغوا کرکے زیادتی کی کوشش کی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق صنفی کرائم برانچ کی خاتون سب انسپکٹر کیس کی تفتیش کے لئے جارہی تھی کہ کار سوار ملزم اغوا کر کے لے گیا اور زیادتی کی کوشش کی۔

پولیس حکام کے مطابق مزاحمت پر ملزم نے سب انسپکٹر کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔ متاثرہ کو اسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔