Thursday, March 28, 2024

وزیرخارجہ شاہ محمود سے ایرانی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیرخارجہ شاہ محمود سے ایرانی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
September 5, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیرخارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان نے افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں شاہ محمود قریشی کی کاوشوں کو سراہا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا، پاکستان، ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان اور ایران کے مابین دو طرفہ، برادرانہ تعلقات، یکساں مذہبی، ثقافتی اور تاریخی بنیادوں پر استوار ہیں۔

دونوں وزرائے خارجہ کا افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر مشاورتی سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، ایرانی صدر و وزیر خارجہ کے منصب سنبھالنے کے بعد ان سے ملاقات کرنے والے پہلے وزیر خارجہ تھے۔