Friday, September 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

ایسی حکومت تشکیل دیں گے جو عوام کے سامنے جوابدہ ہو، ملاعبدالغنی برادر

ایسی حکومت تشکیل دیں گے جو عوام کے سامنے جوابدہ ہو، ملاعبدالغنی برادر
September 4, 2021 --- ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) کابل سیاست کا مرکز بن گیا۔ طالبان کی حکومت میں کچھ روز باقی تاہم دارالحکومت میں طالبان رہنماؤں کی ملاقاتیں جاری ہیں۔ طالبان حکومت کے متوقع سربراہ ملاعبدالغنی برادر کا کہنا ہے ایسی حکومت تشکیل دیں گے جو عوام کے سامنے جوابدہ ہو۔

طالبان کی حکومت سازی میں کچھ روز کی تاخیر ہے تاہم دارالحکومت کابل میں سیاسی سرگرمیاں عروج پرپہنچ گئیں۔ طالبان حکومت کے متوقع سربراہ ملاعبدالغنی برادر نے قطری وفد سے ملاقات کی۔

طالبان کے نائب امیر ملا عبدالغنی برادر نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا افغانستان میں ایک ایسی حکومت تشکیل دے رہے ہیں جو افغان عوام کے تمام طبقات کی نمائندہ ہوگی۔ عوام کے سامنے جوابدہ ہوگی اور امن یقینی بنائے گی۔

نئی حکومت کے اعلان کی تقریب میں شرکت کے لیے کئی ممالک کے وفود کابل آرہے ہیں۔ پاکستانی اور قطری نمائندے پہنچ چکے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی حکومت میں کئی اہم رہنماؤں کو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ طالبان کی جانب سے ذبیح اللہ مجاہد کو وزیراطلاعات، دوحہ آفس کے نائب سربراہ شیر محمد عباس ستانکزئی کو وزیرخارجہ بنایا جا رہا ہے۔

گل آغا کو افغانستان کا وزیرخزانہ، صدر ابراہیم کو قائم مقام وزیرداخلہ نامزد کیا گیا۔ نجیب اللہ کوانٹیلی جنس چیف، ملاشیریں کوکابل کاگورنر اورحمداللہ نعمانی کو دارالحکومت کا میئر نامزد کیا گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق ملا عبدالقہار کو مرکزی بینک کا قائم مقام سربراہ ہیمت اخوندزادہ کو قائم مقام وزیر تعلیم نامزد کیا گیا۔

We will never bother you as we have advance notification system for the latest news and updates. You will see a button at bottom of page to disable anytime.