Saturday, September 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

طالبان کا پنجشیر کے کئی اضلاع پر قبضہ، کئی جنگجو گرفتار کر لیے

طالبان کا پنجشیر کے کئی اضلاع پر قبضہ، کئی جنگجو گرفتار کر لیے
September 4, 2021 --- ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) افغانستان کے صوبے پنجشیر کی فتح کے حوالے سے متضاد دعوے کئے جا رہے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان پنجشیر کے کئی اضلاع پر قبضہ کر چکے ہیں۔ مقامی ملیشیا کے کئی جنگجووں کو گرفتار کرلیا گیا۔

افغانستان کا آخری صوبہ پنج شیرفتح ہوا یا نہیں اس بارے میں متضاد دعوے سامنے آرہے ہیں۔ رات گئے تک پنج شیرکی فتح کی خبروں کے بعد آج صبح طالبان نے صوبے کے کئی اضلاع پر قبضے کی تصدیق کی ہے تاہم صوبے کا دارالحکومت بزاراک ابھی تک طالبان کے کنٹرول میں نہیں آسکا۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے پنجشیر کے ضلع شتل، پریان، خنج اور عنابہ پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ روخا ضلع اس وقت محاصرے میں ہے اور پیش قدمی جاری ہے۔

رات کابل اس وقت فائرنگ سے گونج اُٹھا جب افغان میڈیا نے پنجشیر کی فتح کی خبریں چلائیں۔ افغان میڈیا کے مطابق ہوائی فائرنگ سے 17 افراد جبکہ طالبان کے مطابق تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد اور دیگر قائدین نے ہوائی فائرنگ کو ناپسندیدگی کی نظرسے دیکھتے ہوئے ٹویٹ کیا۔ طالبان کے ہاتھ میں موجود اسلحہ امانت ہے اسے ضائع نہ کیا جائے۔

کئی علاقوں میں بلاوجہ فائرنگ کرنےوالے طالبان سے اسلحہ واپس لئے جانے اور کچھ افراد کی گرفتاری کی بھی اطلاعات ہیں۔

طالبان کے نائب امیر ملا محمد یعقوب نے ہوائی فائرنگ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے صوبائی گورنروں اور پولیس سربراہ کو ایسے واقعات روکنے کی ہدایت کی ہے۔

We will never bother you as we have advance notification system for the latest news and updates. You will see a button at bottom of page to disable anytime.