Saturday, September 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

سندھ میں نان ویکسینیٹڈ افراد پر شاپنگ مال، شادی ہال اور تعلیمی اداروں میں داخلے پر پابندی

سندھ میں نان ویکسینیٹڈ افراد پر شاپنگ مال، شادی ہال اور تعلیمی اداروں میں داخلے پر پابندی
September 4, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے والوں (نان ویکسینیٹڈ) افراد پر مزید پابندیاں عائد کردی ہیں۔ ویکسین نہ لگوانے والوں پر شاپنگ مال، شادی ہال اور تعلیمی اداروں میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

شاپنگ مال، شادی اور تعلیمی اداروں کا رخ کرنا ہے تو ویکسیں لگوائیں، کیونکہ سندھ حکومت نے چار ستمبر کے بعد بغیر ویکسین والےافراد پرشاپنگ مال، شادی ہال اور تعلیمی اداروں میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے والوں پر پابندی نہیں ہوگی۔ ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز میں بھی بغیر ویکسین والے افراد کو رہائش دینے پر پابندی عائد ہوگی۔

ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز میں رہائش کے لئے کم ازکم ایک ڈوز لگوانا لازم قرار دے دیا گیا ہے۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ 15 ستمبر کے بعد بغیر ویکسنیشن ٹرین پر سفر، پبلک ٹرانسپورٹ چلانے اور سفر کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

کوروناویکسین کی ایک بھی ڈوز نہ لگوانے والے ریسٹورنٹس کےاندر یا باہر بیٹھ کر کھانا بھی نہیں کھاسکیں گے۔ اس کے لئے بھی کم از کم ایک ڈوز لازمی قراردی گئی ہے۔

پندرہ ستمبر سے سترہ سال کی عمر کے طالب علموں کو بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانا شروع کی جائے گی۔

We will never bother you as we have advance notification system for the latest news and updates. You will see a button at bottom of page to disable anytime.