Saturday, April 20, 2024

حافظ آباد، ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

حافظ آباد، ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
September 4, 2021 ویب ڈیسک

حافظ آباد (92 نیوز) حافظ آباد میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

عدالت میں فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو فریقین کے درمیان مقدمے کی سماعت جاری تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ بزدار نے فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیدیا۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کرنے کی

ہدایت کردی۔