Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مولانا فضل الرحمن نے اپنی ناکامیاں کسی اور کے سر تھوپنے کی کوشش کی، شہباز گل

مولانا فضل الرحمن نے اپنی ناکامیاں کسی اور کے سر تھوپنے کی کوشش کی، شہباز گل
September 4, 2021 --- ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) معاون خصوصی شہبازگل نے کہا، مولانا فضل الرحمن نے اپنی ناکامیاں کسی اور کے سر تھوپنے کی کوشش کی، ان کے بیان سے تکلیف پہنچی۔

ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، مولانا بتائیں کیا وطن عزیز کے لیے پسینے کا قطرہ بھی بہایا۔ مولانا نے وہ دن چنے جب قوم اپنے شہیدوں کو یاد کرتی ہے، ان کو مشورہ ہے وکٹ پر ایک طرف کھیلیں اور بتائیں کس کے ساتھ ہیں۔

اُنہوں نے کہا، مولوی فضل الرحمن کو کرپشن پر بلایا گیا تو کہنے لگے مجھے کوئی نہیں پوچھ سکتا، مولانا صاحب کےلئے ہمارے فون کی ان کمنگ اور آؤٹ گوئنگ بند ہے، نیب اور عدالتیں ہمارے نیچے نہیں،ان کو سزا ہم نہیں دے سکتے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، شہباز شریف کو اپنے رتبے کا خیال رکھنا چاہیے، لوٹ مار کا پیسہ واپس کریں اور سیاست کریں۔

شہباز گل نے کہا، لڑائی جھگڑے میں نہیں امن میں حصے دار ہیں۔ دھاندلی روکنے کے لئے ای وی ایم مشینیں لا رہے ہیں۔

معاون خصوصی بولے کہ، کورونا کے بعد پوری دنیا کا سب سے بڑا امتحان مہنگائی ہے۔ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے کوششیں کررہی ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔