Thursday, April 25, 2024

شہباز شریف نے اپنے خون پسینے سے پنجاب کو سنوارا، مریم اورنگزیب

شہباز شریف نے اپنے خون پسینے سے پنجاب کو سنوارا، مریم اورنگزیب
September 4, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا ہے شہباز شریف نے اپنے خون پسینے سے پنجاب کو سنوارا۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا عمران بزدار برادران نے بنجر، مہنگا اور بےروزگار کر دیا۔ عمران بزدار برادران نے ہر جھوٹا الزام لگایا ، دو دو دفعہ گرفتار کیا ، تمام انکوئیری ہو چکی ۔ عمران صاحب شہباز شریف کے بغض اور حسد میں دماغی مریض بن چکے ہیں۔ عمران صاحب نے پہلے نیب نیازی گٹھ جوڑ کو استعمال کیا اور وہی کیس ایف آئی کے حوالے کر دئیے ہیں۔ شہباز شریف کے بنائے گئے ہر منصوبے کو کھنگالا گیا۔ گھر کے ہر فرد کا احتساب ہو چکا لیکن کرپشن ثابت نہ ہو سکی۔ عمران بزدار برادران عوام کو کچھ دینے نہیں بلکہ عوام کا آٹا ، چینی ، بجلی ، دوائی، گیس لوٹنے آئے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے کہا شہباز شریف کے لگائے ہر منصوبے اور ذاتی معملات کی تفتیش ہو چکی ، ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہوئی۔ شہباز شریف نے دس سال میں کھربوں کے منصوبے لگائے اور ایک ایک پائی کا حساب دیا۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ہر جھوٹے الزام اور سوال کا دس دس دفعہ جواب دے دیا ہے۔