Thursday, April 25, 2024

آرمی چیف سے ڈومینک راب کی ملاقات ، علاقائی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے ڈومینک راب کی ملاقات ، علاقائی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال
September 4, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں افغانستان کے حالات اور علاقائی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں وسعت دینے کے امور بھی زیر غور آئے۔ پاکستان کی کورونا وباء کے خلاف جنگ سے متعلق بات چیت ہوئی۔ عالمی وباء کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ فریقین کا دفاع، تربیتی امور، انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ باہمی تعلقات میں وسعت، علاقائی سلامتی، کورونا وباء کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان  میں امن و استحکام کے لیے پرعزم کاوشیں جاری رکھے گا۔ افغانستان میں تمام فریقین پر مشتمل متفقہ حکومت کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔

برطانوی  وزیر خارجہ  ڈومینک راب نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کی صورتحال میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پاکستان کا افغانستان سے  شہریوں کے انخلاء، علاقائی استحکام میں قابل قدر کردار ہے۔

برطانوی وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر  سفارتی تعاون میں وسعت لائی جائے گی۔