Thursday, March 28, 2024

ملک نظام سے چلتے ہیں افراتفری سے نہیں، مولانا فضل الرحمن

ملک نظام سے چلتے ہیں افراتفری سے نہیں، مولانا فضل الرحمن
September 3, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ، ملک نظام سے چلتے ہیں افراتفری سے نہیں، ہمارے پاس آئین موجود ہے۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ، موجودہ حکومت نے ساری سرمایہ کاری پر پانی پھیر دیا۔ اس حکومت کے لیے امریکا سے دوستی کا معیار سی پیک کو تباہ کرنا ہے، ہمیں کہا جارہا ہے ایسی نااہل حکومت کو تسلیم کرلیں۔

اُنہوں نے کہا، ہمیں کہا جارہا ہے کہ حکومت کو مدت پوری کرنے دی جائے، ہم ملک کے وفادار ہیں، اتنا بتا دیا جائے وفاداری کا معیار کیا ہے؟۔