Thursday, March 28, 2024

خیبرپختونخوا اسمبلی، علی گیلانی کی میت چھیننے پر بھارتی حکومت مخالف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

خیبرپختونخوا اسمبلی، علی گیلانی کی میت چھیننے پر بھارتی حکومت مخالف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور
September 3, 2021 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی نے کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی میت چھیننے پر بھارتی حکومت کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی نے کشمیری رہنماء سید علی گیلانی کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔ ایوان نے سید علی گیلانی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ ایوان نے کشمیرکی آزادی کے لئے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ قابض بھارتی فوج کی جانب سے سیدعلی گیلانی کی میت چھیننے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ایوان نے اہم قانونی سازی بھی کی۔۔ جنسی زیادتی اور دہشت گردی کے واقعات کے گواہوں کو تحفظ فراہم کا بل اپوزیشن کی ترامیم کے ساتھ منظورکرلیا۔ قانون کے تحت سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں سات رکنی وٹنس پروٹیکشن بورڈ قائم کیا جائے گا۔

ایوان نے یونیورسٹی ایکٹ میں ترمیم کی بھی متفقہ منظوری دی، نئی ترمیم کے تحت سوات میں یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز قائم کی جائے گی۔