Wednesday, April 24, 2024

لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بادلوں کے ڈیرے، کہیں رم جھم تو کہیں موسلادھاربارش

لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بادلوں کے ڈیرے، کہیں رم جھم تو کہیں موسلادھاربارش
September 3, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بادلوں کے ڈیرے، کہیں رم جھم تو کہیں موسلادھاربارش ہوئی۔ نشیبی علاقوں میں پانی کھڑاہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

لاہور اور گردونواح میں بادلوں کے ڈیرے ہیں، کہیں رم جھم تو کہیں موسلا دھار بارش ہوئی۔ ٹھنڈی ہوا کے ساتھ بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ راہ جاتے شہری بارش کے دوران رک کر بارش رکنے کا انتظار کرتے رہے۔

گوجرانوالہ کی فضاوں پر چھائے سیاہ بادل کھل کر برس پڑے، پھر موسلا دھار بارش ہوئی اور پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا۔

مریدکے اور گرونواح میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے پانی سے بھر گئے۔

حجرہ شاہ مقیم اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی۔ سانگلہ ہل میں بھی موسلا دھار بارش سے سڑکیں زیرآ آگئیں۔