Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے ملکہ کوہسار کا رخ کرلیا

ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے ملکہ کوہسار کا رخ کرلیا
September 3, 2021 --- ویب ڈیسک

مری (92 نیوز) ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے ملکہ کوہسار کا رخ کرلیا۔ بارش کےبعد موسم انتہائی خوشگوار اور ٹھنڈا ہوگیا۔ سیاح مری کے سہانے موسم سے بھرپورلطف اندوزہو رہے ہیں۔

بارش کے بعد ملکہ کوہسارکا قدرتی حسن اور بھی نکھرآیا، ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے سہانے موسم کا مزہ لینےکےلئے مری کا رخ کرلیا۔۔ سیاح فیملیاں اور منچلے سڑکوں کے کنارے اور جنگلات میں اپنے دسترخوان لگا کر کھانے پیتے بھی نظر آتے ہیں۔

سیاح فیملیاں اور منچلے موسم کو بھرپور طریقے سے انجوائے کر رہے ہیں، تفریحی مقامات بھوربن اور پتریاٹہ چیئر لفٹ پر بھی سیاح کا رش بڑھ گیا ہے۔ ملکہ کوہسار کے دیوانوں نے قدرت کے حسین نظاروں اور سہانے موسم کی خوب تعریف کی۔

دن بھر کے تھکے ہارے سیاح شام ہوتے ہی مال روڈ کارخ کرلیتے ہیں جہاں وہ چہل قدمی کرتے ہوئے آئس کریم اور گرما گرما کافی کے مزے بھی لیتے ہیں۔ دوسری جانب سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی ہیں۔ ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس بھی متحرک دیکھائی دے رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔