Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک کے لئے بند کئے جا رہے ہیں ، ڈاکٹر مراد راس

پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک کے لئے بند کئے جا رہے ہیں ، ڈاکٹر مراد راس
September 3, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک کے لئے بند کئے جا رہے ہیں۔

کوروناکے پھیلاؤ کے پیش نظر پھر اسکولز بند کرنے کا فیصلہ آ گیا۔ صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ  پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک بند کئے جا رہے ہیں۔

صوبائی وزیرتعلیم نے کہا کہ اسکولوں کی بندش کا فیصلہ کرونا وباء کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر مراد راس نے اسکولز کی انتظامیہ اور طلبہ وطالبات کے والدین پر زور دیا کہ کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ پنجاب حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے 11 ہائی رسک اضلاع میں ملازمین کی حاضری بھی 50 فیصد تک محدود کر دی ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔