Tuesday, March 19, 2024

چین دنیا کیلئےغربت کےخاتمے کیلئےرول ماڈل ہے ، وزیراعظم عمران خان

چین دنیا کیلئےغربت کےخاتمے کیلئےرول ماڈل ہے ، وزیراعظم عمران خان
September 3, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے چین دنیا کیلئےغربت کے خاتمے کیلئے رول ماڈل ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے چین میں منعقدہ فورم سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا دنیا کو غذائی قلت اور عدم تحفظ کا سامنا ہے۔ چند دہائیوں سے غربت میں اضافہ ہوا ہے۔ 2020 میں غربت میں شدید اضافہ ہوا ہے۔ کورونا وبا نے دنیا بھر میں مسائل پیدا کئے۔ چین دنیا کیلئےغربت کے خاتمے کیلئے رول ماڈل ہے۔ چین نے 80 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ٹیکنالوجی کے ذریعے زمینوں کو بنجر ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔ ہم صاف اور سرسبز پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ہم نے 10 بلین ٹری پروگرام شروع کیا ہے۔ ہم نے ایک ارب سے زائد درخت لگائے ہیں۔ امید ہے ہمارے اقدامات ماحول میں بہتری لائیں گے۔