Thursday, April 18, 2024

افغانستان میں شکست کے بعد امریکا سپر پاور نہیں رہا ، بین ویلس

افغانستان میں شکست کے بعد امریکا سپر پاور نہیں رہا ، بین ویلس
September 3, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) برطانوی وزیردفاع بین ویلس کا کہنا ہے افغانستان میں شکست کے بعد امریکا سپر پاور نہیں رہا۔

بین ویلس نے میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا امریکا افٖغانستان کی جنگ ہار چکا ، اب صرف بڑی طاقت ہے ۔ امریکا کے انخلا کے بعد افغانستان میں افراتفری پیدا ہوئی۔ ٹرمپ نے طالبان سے ڈیل کرکے امریکا کو کمزور کر دیا ۔ امریکی صدر بائیڈن سمجھ چکے تھے کہ طالبان جیت چکے ہیں۔