Friday, April 26, 2024

نیب کی جعلی بینک اکاؤنٹس اسیکنڈل میں مزید 10 انکوائریوں کی منظوری

نیب کی جعلی بینک اکاؤنٹس اسیکنڈل میں مزید 10 انکوائریوں کی منظوری
September 2, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جعلی بینک اکاؤنٹس اسیکنڈل میں مزید 10انکوائریوں کی منظوری دیدی۔

نیب کی جانب سے سندھ بینک گول مارکیٹ برانچ کراچی میں پبلک آفس ہولڈر لیگل پرسن اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔

چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا نیب میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہے۔