Thursday, April 25, 2024

پاکستان سید علی گیلانی کے جسد خاکی کو قبضے میں لینے کی شدید مذمت کرتا ہے، دفتر خارجہ

پاکستان سید علی گیلانی کے جسد خاکی کو قبضے میں لینے کی شدید مذمت کرتا ہے، دفتر خارجہ
September 2, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے بزرگ حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان قابض بھارتی فورسز کی جانب سے سید علی شاہ گیلانی کے جسد خاکی کو قبضے میں لینے کے وحشیانہ فعل کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ترجمان عاصم افتخار نے ہفتہ بریفنگ میں کہا، یہ نہایت ہی قابل افسوس بات ہے سید علی گیلانی کو ان کی وصیت کےمطابق بھی سپردخاک نہیں کرنے دیا گیا۔ ان کی کشمیر اور پاکستان سے غیر مشروط محبت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اُنہوں نے کہا، بھارتی قابض فورسز نے تدفین کے وقت علی شاہ گیلانی کا جس خاکی چھین لیا، بھارتی اقدام قابل مذمت ہے، عالمی برادری اس بھارتی اقدام کا نوٹس لے۔ علی شاہ گیلانی نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہُ کشمیر کے حل کے کئے ہمیشہ زور دیا۔ انہوں نے بھارتی سیاہ چہرہ دنیا بھر کے سامنے بے نقاب کیا، مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھائی۔

اُن کا کہنا تھا، افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات قابل مذمت ہیں، دہشت گردی واقعات میں ملوث کرداروں کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے۔ پاکستان بھی دہشت گردی کا شکار رہا ہے، دہشت گردی سے اسی ہزار جانیں ضائع اور پچاس ارب ڈالر کا نقصان ہوا، پاکستان افغانستان میں تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا، شاہ محمود قریشی نے وسطی ایشیائی ممالک کا دورہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر اور بیلجئم کے وزیراعظم سے ٹیلی فون پر بات کی۔ وزیرخارجہ کو سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے فون کرکے افغانستان کی صورتحال پر بات کی۔ اب تک اڑتیس ہزار افراد کا انخلا کرچکے ہیں۔ پاکستان خطے کے ممالک اور دیگر پارٹنرز کے ساتھ افغان مسئلے پر بات چیت میں مصروف ہے۔