Friday, April 26, 2024

امریکا میں سمندری طوفان آئیڈا سے تباہی، سیلاب سے 25 افراد ہلاک

امریکا میں سمندری طوفان آئیڈا سے تباہی، سیلاب سے 25 افراد ہلاک
September 2, 2021 ویب ڈیسک

نیوجرسی (92 نیوز) امریکا میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، نیویارک، نیوجرسی میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی۔ سیلاب اور طوفان کی زدمیں آکر 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کیٹیگری فور کے طوفان سے امریکا کاشمال مشرقی علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جن میں نیویارک اور نیوجرسی قابل ذکر ہیں۔ سمندری طوفان آئیڈا کی تباہی کے بعد حکومت نے مختلف علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا۔

نیویارک ائیرپورٹ اور نیویارک سٹی سب وے نے سروسزمعطل کردیں جبکہ فلائٹ آپریشن اور ٹرین سروس بھی بند کردی گئی ہے۔ نیویارک کے سنٹرل پارک کےعلاقے میں 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ عمارتوں کے تہہ خانوں میں سیلابی پانی داخل ہونے سے د رجنوں افراد پھنس گئے جنہیں باہر نکالنے کیلئے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔