Saturday, September 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

اگست میں مہنگائی کی شرح آٹھ اعشاریہ چار فیصد ریکارڈ ، ادارہ شماریات

اگست میں مہنگائی کی شرح آٹھ اعشاریہ چار فیصد ریکارڈ ، ادارہ شماریات
September 1, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اگست میں مہنگائی کی شرح آٹھ اعشاریہ چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد وشمارجاری کر دئیے ہیں  جس کے مطابق اگست 2021 ء میں مہنگائی کی شرح 8.4 فیصد رہی ۔ جون کی نسبت جولائی میں مہنگائی 0.6 فیصد بڑھی ۔ ماہانہ بنیادوں پر ٹماٹر 17.84 فیصد، سبزیاں 12.54 فیصد مہنگی ہوئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات 18 سے 6 فیصد تک مہنگی ہوئیں ۔ آلو کی قیمت میں 1.84 فیصد اور خوردنی تیل و گھی 1.75 فیصد مہنگے ہوئے ۔ دودھ 1.94 فیصد اور چینی 1.36 فیصد مہنگی ہوئی ۔ چکن 20.47 فیصد ، گوشت 13.71 اور دودھ 10.64 فیصد مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مسالحہ جات 2.75 فیصد ، دال مونگ 2.35 اور انڈے 1.64 فیصد سستے ہوئے ۔ سالانہ نبیادوں پر ویجی ٹیبل گھی 36.34 فیصد اور ٹماٹر 35.15 فیصد مہنگا ہوا۔ خوردنی تیل 33.96 فیصد ، مسٹرڈ آئل 33.10 اور انڈے 23.68 فیصد مہنگے ہوئے ۔ آلو، دالیں ، پیاز اور گندم 19 سے 4 فیصد تک سستی ہوئیں۔

We will never bother you as we have advance notification system for the latest news and updates. You will see a button at bottom of page to disable anytime.