Friday, April 26, 2024

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو شمشیر بحر ہشتم مشقوں کے مقاصد پر بریفنگ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو شمشیر بحر ہشتم مشقوں کے مقاصد پر بریفنگ
September 1, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی پی این ایس بیس جوہر کراچی آمد ہوئی جہاں ان کو شمشیر بحر ہشتم مشقوں کے مقاصد اورپہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔

ڈی بریفنگ سیشن پی این ایس بیس جوہر کراچی میں منعقد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا کو مشقوں کے مقاصد اور پہلوئوں پر بریفنگ دی گئی۔ شمشیر بحر تینوں افواج کی آپریشنل اور حربی سرگرمیوں سے متعلق ہیں۔ مشقوں میں روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹانے کیلئے سمندر میں مشترکہ آپریشنز کو مرکزی حیثیت دی گئی ۔

اس موقع پر جنرل ندیم رضا نے کہا کہ ان مشقوں سے نئے رجحانات اور حکمت عملی کو موثر بنانے میں مدد ملے گی۔ جنرل ندیم رضا کے بیس پہنچنے پر امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ان کا استقبال کیا۔