Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف سے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کی ملاقات

آرمی چیف سے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کی ملاقات
September 1, 2021 --- ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کی ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کھلاڑیوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی ملک کے لیے فخر کا باعث ہے۔ پاک فوج نے ہمیشہ کھلاڑیوں کے حوصلے کی تعریف کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ایتھلیٹس کی اولمپکس میں شرکت سے قوم بالخصوص نوجوان متاثر ہوئے۔ پاک فوج تمام کھلاڑیوں کو مستقبل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے۔

قومی کھلاڑیوں میں ارشد ندیم، طلحہ طالب، حوالدار محمد خلیل اختر، سپاہی گلفام جوزف شامل تھے۔ تمام کھلاڑیوں نے ان کی کوشش کو سراہنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔