Friday, April 26, 2024

لاہور ، گجرپورہ کی فیکٹری میں تین افراد کی دو لڑکیوں سے گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی

لاہور ، گجرپورہ کی فیکٹری میں تین افراد کی دو لڑکیوں سے گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی
September 1, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے گجرپورہ کی فیکٹری میں تین افراد کی دو لڑکیوں سے گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس نے لڑکیوں کی نشاندہی پر فیکٹری مالک ندیم کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کو ٹریس کیا جا رہا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز وقار صہیب نے واقعے کی جگہ کا دورہ کیا اور کہا کہ متاثرہ لڑکیوں کا میڈیکل کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گجرپورہ تھانہ کی حدود میں اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے کر سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔

آئی جی پنجاب انعام غنی اور سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کاروائی کا حکم دیا ہے۔