Friday, April 26, 2024

ایف بی آر نے جولائی تا اگست 2021 میں 850 ارب روپے ٹیکس جمع کیا ، وزیر اعظم

ایف بی آر نے جولائی تا اگست 2021 میں 850 ارب روپے ٹیکس جمع کیا ، وزیر اعظم
September 1, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے ایف بی آر نے جولائی تا اگست 2021 میں 850 ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ میں لکھا ایف بی آر نے اپنے ہدف سے 23 فیصد زیادہ ٹیکس وصول کیا۔

ٹیکس وصولی کی گروتھ گذشتہ سال سے 51 فیصد زیادہ ہے۔ موجودہ شرح سے سالانہ ٹیکس وصولی کا 5829 ارب روپے کا ہدف باآسانی حاصل کر لیا جائیگا۔