Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران اور بزدار کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک حکومت کو ختم کردے گی، بلاول بھٹو

عمران اور بزدار کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک حکومت کو ختم کردے گی، بلاول بھٹو
August 31, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پاس صرف دو آپشنز ہیں یا تو وہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائے یا استعفیٰ دے دے۔

منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے دوستوں کو لانگ مارچ شروع کرنے کا مشورہ دیا تھا تاہم انہوں نے استعفوں پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب وہ (پی ڈی ایم) لانگ مارچ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم اور عوام دونوں الجھن میں ہیں۔ ہم جلد از جلد شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کی نااہلی کی قیمت مہنگائی اور روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نوجوان قیادت ، نوکریاں اور مہنگائی سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔